Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, April 30, 2025

گورنر خیبرپختونخوا سے آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

گورنر خیبرپختونخوا سے آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

اے آئی پی فنڈ کیلئے علیحدہ ہیڈ اور ٹیکس میں 10 سال کی چھوٹ کا مطالبہ

ضم اضلاع کی ترقی سے امن و خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر جان کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد نے گورنر کو ضم شدہ اضلاع کے کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ ضم اضلاع کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی Accelerated Implementation Programme (AIP) فنڈنگ کے لیے صوبائی سطح پر علیحدہ ہیڈ قائم کیا جائے تاکہ یہ فنڈز صرف ضم اضلاع میں خرچ ہوں۔

مزید برآں، وفد نے درخواست کی کہ ضم شدہ اضلاع کو آئندہ 10 سال تک ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔

وفد نے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کے لائسنس پر ٹینڈرز جاری کرنے کا مطالبہ بھی پیش کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ: “ضم اضلاع میں تعلیم اور ترقی کے ذریعے ہم امن و خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔”

گورنر خیبرپختونخوا سے آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

Shopping Basket