Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, September 8, 2024

عجب خان, اعلی ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی کیلئے نامزد

عجب خان کو کل “اعلی ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی” شعبہ خطاطی و مصوری تفویض کیا جاۓ گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان عوامی،تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے عجب خان کو دلی مبارکباد اور صدر پاکستان کا شکریہ۔Ajab Khan, nominated for the highest presidential civilian award for meritorious performance

ڈیرہ اسماعیل خان دھرتی کے عظیم فرزند اور دنیائے خطاطی و مصوری کے مایہ ناز آرٹسٹ و خطاط عجب خان کو کل یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس صوبہ خیبرپختونخواہ، پشاور میں انکی فن خطاطی و مصوری میں قومی و بین الاقوامی گراں قدر خدمات کے صلے میں “اعلیٰ ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی” سے نوازا جاۓ گا۔گورنر صوبہ خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی خان ایک پروقار تقریب میں دیگر سول شخصیات کے ساتھ عجب خان کو “اعلیٰ ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی” آویزاں کریں گے۔واضح رہے کہ عجب خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی سے ہے اور انہوں نے “خط عجب” کے نام اپنا فانٹ متعارف کرایا جبکہ فن مصوری میں بھی ان کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہترین و مایہ ناز خطاط اور مصوروں میں ہوتا ہے۔عجب خان کی خطاطی و مصوری کی درجنوں نمائشیں پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں منعقد ہو چکی ہیں۔ان کی گراں قدر خدمات کے اعزاز میں انہیں صادقین ایوارڈ، خیبرایوارڈ، متعدد دیگر اعزازت کے ساتھ ساتھ برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے بھی دو ایوارڈ مل چکے ہیں۔باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، قومی مشاہیر سمیت اہم قائدین کی پورٹریٹ بھی اہم مقامات پر نصب انکی فن مصوری میں مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔عجب خان شعبہ تعلیم و تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد اب مکمل طور پر فن خطاطی و مصوری کیلئے زندگی وقف کر چکے ہیں۔قرآنی آیات کی بہترین خطاطی اور پورٹریٹ کے علاوہ قدرتی مناظر کو کینوس پر اتارنے میں ان کی قابلیت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انکی ان خدمات کے اعتراف میں عجب خان کا نام گزٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیا جا چکا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی، تعلیمی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ ترین سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی ملنے پر عجب خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان جیسے پسماندہ اور محروم علاقے کے گوہر نایاب کی فن خطاطی و مصوری کی گراں خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی تفویض کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket