خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم جولائی 2024 کا اجراء کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جولائی سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔ مہم کے تحت صوبے کے چھ مکمل اضلاع صوابی ،سوات، ٹانک ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان لوئر، اور جنوبی وزیرستان اپر میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسی طرح پانچ اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی ، ڈی آئی خان کی 22 یونین کونسلز، پشاور کی تین جبکہ کرم، بنوں اور لکی مروت کی ایک ایک یونین کونسل شامل ہیں۔
مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. اس مقصد کےلئے 9,921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں. پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلئے تقریباً 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے. حوصلہ افزا بات ہے کہ رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا. ہم نے ملک اور خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانا ہے. پولیو وائرس کا خاتمہ ہماری حکومت کی بھی اہم ترجیحات میں شامل ہے. والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا. فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، والدین گھر گھر جانے والے پولیو ورکز سے مکمل تعاون کریں. پولیو ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں دینے والے پولیو ورکرز اور فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں. وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا