آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی آرمی چیف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آ رمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو شاندار قرار دیا،آر می چیف نے عالمی امن اور استحکام کے فروغ کے لئے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو بھی اہم قراردیا۔ دونوں اطراف نے دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے فروغ کیلئے پاک آسٹریلیا تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلین آرمی چیف نے پاکستان کے شہیدوں کے احترام میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket