Flood situation in 9 districts due to melting of glaciers in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں گلیشئیرز پگھلنے سے 9 اضلاع میں سیلابی صورتحال کاامکان

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر ، سوات ، دیر اپر، دیر لوئر ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر ، مانسہرہ اور کُرم میں سیلابی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔ مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اپنے اضلاع میں فیلڈ سٹاف سے صورتحال کی مانیٹرنگ کریں۔

Washington: Finance Minister's participation in the G24 meeting, meetings with important leaders including the President of the World Bank

واشنگٹن: وزیر خزانہ کی جی 24 اجلاس میں شرکت، صدر ورلڈ بینک سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 اجلاس میں شرکت کے ساتھ ورلڈ بینک کے صدر جے بنگا اور سعودی وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ واشنگٹن میں وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 سال کیلئے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی بھی حمایت کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےسعودی ہم منصب محمد الجدعان سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔محمد اورنگزیب نے جی 24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔جہاں انہوں نے نجی شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانے اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد کیلئے “ایڈاپٹیشن فنڈ” سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے اعلامیہ  میں گروپ کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کیلئے دستیاب فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔وفاقی وزیرخزانہ نےانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیخروہو سے بھی ملاقات کی جس میں ترسیلاتِ زر کے فروغ، کان کنی، ہوائی اڈوں جیسے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو اسکاوا سے  بھی ملاقات کی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں رعایتی فنانسنگ اور مستقبل کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی ای او،  ڈی ایف سی اسکاٹ ناتھن سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا-اس موقع پر وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے اقدامات کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کرنے کے سلسلے میں واشنگٹن میں موجود ہیں۔اس سے قبل واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ریفارم ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی، آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کا پلان ہے، نجی شعبے میں تجربے کو معاشی استحکام کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 فیصد ناکافی ہے اسے 15 فیصد تک لے جانا پڑے گا اور انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کو بھی 15 فیصد تک لے جانا ہوگا۔

Inauguration of Monsoon Plantation Campaign at Agricultural University, Dera Ismail Khan

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں گرین یوتھ موومنٹ کلب نے ‘مون سون شجرکاری مہم 2024کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار عبدالباسط خان نے پودا لگا کر کر لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اُن کی کوشش ہے کہ وہ پوری یونیورسٹی کو درختوں سے بھر دیا جا ئے کیونکہ کہ آکسیجن کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی زد میں ہے اور ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا میں رونما ہورہی ہیں۔جن علاقوں میں درخت زیادہ ہیں وہاں اوسطا زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔اس موقع پر فوکل پرسن گرین یوتھ موومنٹ کلب زرعی یونیورسٹی اور دیگر تمام شعبوں کے سربراہان نے یونیورسٹی میں سایہ دار، پھل دار اور پھول دار پودے لگائے۔اس کے علاوہ نے طالبات نے بھی مزکورہ مہم میں بھرپور حصہ لیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ گرین یوتھ کلب پرائم منسٹر پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستان کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانا ہے۔

Due to rains, flights at Dubai Airport have been suspended

بارشوں کے باعث دبئی ائر پورٹ پر پروازوں کا سلسلہ معطل

ایمرٹس ائیرلائن نے  دبئی میں خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کی وجہ سے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاوئنٹر بند کردیے۔دبئی ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ دبئی سے ایمرٹس میں سفر کا آغاز کرنے والے مسافروں کی فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے باعث آپریشنل چیلنجز درپیش ہیں۔ائیرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ دبئی ائیرپورٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ فلائٹ Due to rains, flights at Dubai Airport have been suspendedآپریشن کی بحالی میں غیرمعمولی چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا۔واضح رہےکہ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئے ہیں۔حکام نے سکولوں کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ منگل کو ہونے والی بارشوں کے سبب جہاں سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا وہیں فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ دبئی پولیس نے پبلک سیفٹی الرٹ جاری کر رکھا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے بدھ کو مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

The annual matriculation exams in Khyber Pakhtunkhwa will start from tomorrow

خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہونگے

بارشوں کے باعث اپر اورلوئر چترال میں 18،19اور 20اپریل کو ہونے والے پرچے ملتوی ۔چترال میں ملتوی شدہ پرچوں کیلئے نیا شیڈول امتحان کے بعد جاری کیا جائیگا۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہونگے ۔چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سےاعلامیہ جاری

Road clearance operation continues in Lower Chitral after recent rains

حالیہ بارشوں کے بعد لوئر چترال میں روڈ کلئیرنس آپریشن جاری

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں حالیہ بارشوں کے بعد ضلع لوئر چترال میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب کی ہدایات پر روڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خود روڈ کلئیرنس اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایون بمبوریت لنک روڈ سے سلا ئڈ نگ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور KVDA کی مشینری روڈ سے سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ایڈیشنل اے سی ہیڈ کوارٹرز عدنان حیدر ملوکی موقع پہ موجود ہیں۔

The provincial handball men's league will start from May 1

صوبائی ہینڈ بال مینز لیگ یکم مئی سے شروع  ہو گی

 ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے سلسلے میں صوبائی ہینڈ بال مینز لیگ کے مقابلے پشاور یونیورسٹی میں منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل ٹیمیں 27 اپریل کو پشاور پہنچیں گی ۔ریجنل ٹریننگ کیمپ 28 اور 29 مئی کو منعقد ہوں گے ۔جبکہ مینزلیگ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ریجنل ٹیموں میں پشاور،مردان،سوات،بنوں،ہزارہ شامل ہیں۔پہلا میچ یکم مئی کو سہ پہر 3بجے پشاور اور مردان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ اسی روز 5 بجے بنوں کا مقابلہ سوات سے ہوگا۔2 مئی کو ہزارہ کا مقابلہ مردان اور پشاور کا مقابلہ سوات سے ہوگا۔3 مئی کو بنوں اور ہزارہ جبکہ مردان اور سوات کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔4 مئی کو پشاور اور ہزارہ جبکہ مردان اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 5 مئی کو ہزارہ اور سوات جبکہ پشاور اور بنوں کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کے مطابق مقابلوں کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پشاور میں وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے کامیابی سے منعقد کئے گئے اور اب ہینڈ بال کے مقابلوں کیلئے بھی انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔ ان مقابلوں میں صرف اور صرف میرٹ پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔جو مستقبل میں صوبے اور قومی ٹیم میں شامل ہو کر پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

چترال میں 18،19اور20 اپریل کو ہونے والے امتحان منسوخ

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے امتحان منسوخ کر رہے ہیں منسوخ ہونے والے امتحان نئے شیڈیول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔ صوبے کے باقی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں۔ تمام بورڈز نے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائی ہیں اورامتحان بھی منتخب بینکوں تک پہنچائے گئے ہیں۔ امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی بذریعہ کنٹرول روم مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے امتحانات کیلئے ہاٹ لائن نمبراور انفارمیشن ڈسک بھی قائم کر دیا۔ وزیر تعلیم فیصل خان تر کئی نے بتایا کہ شفاف امتحانات میرٹ منعقد کر رہے ہیں۔ تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گے۔ امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جا ئے گی۔ اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔

imran khan letter to IMF

آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کا پلان

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند سطح سے کم ہو کر 20 فیصد کے قریب آ گئی ہے اور مجموعی طور پر جی ڈی پی مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کرنے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔ مجموعی طور پر جی ڈی پی مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، ایگریکلچر جی ڈی پی میں نمو 5 فیصد ہے جبکہ سروسز سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہے۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر رہی، پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، آئی ایم ایف حکام سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند سطح سے کم ہو کر 20 فیصد کے قریب ہے، شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے۔ حکومت ریفارم ایجنڈے کو آگے بڑھائےگی، آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کا پلان ہے، نجی شعبے میں تجربے کو معاشی استحکام کے لیے بروئے کار لائیں گے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 فیصد ناکافی ہے، اسے 15 فیصد تک لے جانا پڑے گا اور انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کو بھی 15 فیصد تک لے جاناہوگا۔ ایکسپورٹ بڑھانا، سرکولر ڈیٹ کو آرڈر میں لانا پڑےگا، نجکاری سے متعلق ایجنڈے کو بھی عملی جامہ پہنانا پڑے گا،ان تمام امور پر میرے پیش رو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں دستخط کر چکے ہیں، اسٹرکچرل اصلاحات کے لیے 2 سے 3 سال لگیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، مقامی سر مایہ کاروں کو اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، ان شعبوں سے بھی ٹیکس لیناضروری ہے جوپہلے ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے تھے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے امریکی وفد سے ملاقات میں زراعت ، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ کی سیکرٹری جنرل کلائمیٹ ولنرایبل فورم محمد نشید سے بھی ملاقات ہوئی اور COP 28 میں موسمیاتی نقصانات پر قائم فنڈ پر بھی گفتگو کی۔