A meeting with the Army Chief at the General Headquarters of the Turkland Forces Commander

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈرکی ملا قات

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیرکتار اوغلو نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی وابستگی پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ COAS نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی سے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔  پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Petrol and diesel prices likely to drop from May 1

یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔حکومت پاکستان کا یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔سرکاری اور صنعتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

17 people died in accidents due to rains in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخو ا بارشوں کے باعث حادثات میں 17 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہوئے ۔جب کہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 148 مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 116 گھروں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ بارشوں کے باعث تمام بند شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔

Dera Ismail Khan: 4 terrorists were killed during the operation

ڈیرہ اسماعٰیل خان :آپر یشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعٰیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ پریس ریلیز کے مطابق ہلاک دہشت گردعلاقے میں مختلف دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئےپرعزم ہیں۔

The anti-polio campaign has started in the entire province from today

آج سے صوبے بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز

صوبہ میں پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے۔ پہلا مرحلہ میں 29 اپریل سے 3 مئی تک 14 مکمل اضلاع اور 8 جزوی اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم چلائی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 2 مئی سے 6 مئی تک پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔دونوں مہمات کے دوران 44لاکھ 23 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ مہم کیلئے 21 ہزار پولیو ٹیمز اور 33ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔2023 میں چار جبکہ امسال کوئی بھی پولیو کی سا منے  نہیں آیا۔ پولیو کے حوالے سے مخصوص 26 اضلاع کے والدین سے خصوصی درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے، علما، علاقے کے معززین، سیاسی رہنماوں اور پیڈیاٹریشنز کو انسداد پولیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بچوں کو لیکر خود ویکسین سنٹر جاتے ہیں۔ہم آپ کے دروازے  پر پولیو ٹیم سمیت آرہے ہیں آپ کے بچوں کی صحت کی خاطر

2nd T20: West Indies Women defeated Pakistan Women by 7 wickets

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنزکو 7 وکٹ سے ہرا دیا

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیزویمنزنے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی سدرا امین 10 اور گل فیروزہ 14رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ ایسے میں ایک جانب منیبہ علی ڈٹ گئیں لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں ، منیبہ نے 47 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی ، پاکستان کا اسکور 7وکٹ پر 121 رنز  رہا۔مہمان ٹیم کی ہیلی میتھیوز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گرگئی ، پھر کپتان ہیلی میھیتوز نے شاندار  بیٹنگ کی ،43 گیندوں پر 58 رنز بنائے، شیمین کیمبل 21 رنز بناکر آوٹ ہوئیں ، آنے والی بیٹرز  نے ہدف دس گیندوں پہلے تین وکٹ پر پورا کر دیا۔ ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ کی فتح کے ساتھ پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، انہوں نے  58 رنز کی اننگز کھیلی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

International conference held at Rehman Medical College Institute, Hayatabad

رحمان میڈیکل کالج انسٹیٹیوٹ حیات آباد میں عالمی کانفرنس کا انعقاد

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ طبی شعبہ میں تحقیق سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر آر ایم آئی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے۔دنیا میں عالمی طبی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے شعبہ صحت میں جدید تحقیق کو فروغ دینا ہو گا۔رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے بلاشبہ اس خطے میں شعبہ طب میں بہتری کیلئے تحقیق پر قابل عمل کام کیا ہے۔گو رنر خیبر پختو نخوا کا کہنا تھا کہ آر ایم آئی خیبرپختونخوا کا نامور طبی ادارہ ہے جس کی مقبولیت پورے ملک میں ہے۔نوجوان میڈیکل اسٹوڈنٹس کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ طبی شعبہ میں تحقیق میں اپنا نام پیدا کریں۔مجھے امید ہے کہ یہ کانفرنس طبی شعبہ میں بہتری کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔کانفرنس میں شریک عراق، ایران، صومالیہ، قطر سمیت دیگر ممالک کے ریسرچرز کو خیبرپختونخوا آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

KP Open Shooting Gala concludes at Peshawar Garrison

کے پی اوپن شوٹنگ گالا پشاور گیریژن میں اختتام پذیر  

خیبر پختونخوا اوپن شوٹنگ گالا کا انعقاد پشاور چھاؤنی میں 24 اور 25 اپریل کو ہوا جس میں صوبے بھر سے 220 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔مقابلوں میں ہر عمر کے خواتین و حضرات  اور بچوں نے  پرجوش شرکت کی۔شوٹرز نے مختلف ہتھیاروں کے  مقابلوں میں حصہ لیا جن میں 9 ایم ایم پسٹل، پوائنٹ G3 ،AK-47 .22 رائفل اور ایئر گن شامل تھے۔شوٹنگ گالا کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔جنہوں نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے شوٹرز میں ایوارڈز تقسیم کیے ۔شرکاء نے کے پی اوپن شوٹنگ گالا کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Arrangements for by-elections in Peshawar are complete

پشاورمیں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل

   تحصیل  کونسل  دروش چترال، تنگی چارسدہ، درابن ،ڈی آئ خان، کاٹلنگ مردان، داسو کوہستان اور بلامبٹ لوئر دیر  میں  چیرمین کی  خالی نشستوں پر28 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل ۔انتخابی مہم آج آدھی رات ختم ہوگی۔ پولنگ بروز اتوارصبح 8:00 بجے شروع ہو کر شام 5:00 بجے  تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔کل ہفتہ کے دن پولنگ عملہ کو  انتخابی سامان بشمول بیلٹ پیپرز  حوالہ کر کے انہیں اپنے پولنگ سٹیشنوں کو  روانہ کیا جائے گا۔ ان تمام تحصیل کونسل کے ضمنی انتخابات میں 33 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔مجموعی طور پر 783،772 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ کل 568 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن کے اندر 1720 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 233پولنگ سٹیشن ذیادہ  حساس قرار دیے گئے ہیں۔ جس کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ  اقدامات  کئے گئے ہیں۔ پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات  کے ازالے کے لئے  صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں مانیڑنگ  کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ جس سے  ٹیلی فون نمبر – 0919213214 اور 0919213215  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa Food Authority has launched a 2-day special campaign against candies in major hospitals of the province

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا صوبہ کے بڑے ہسپتالوں میں کینٹیز کیخلاف 2روزہ خصوصی مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کے بڑے ہسپتالوں میں کینٹیز کیخلاف دو روزہ خصوصی مہم کا آغازکیا گیا۔خصوصی مہم کے پہلے روز پشاور، مردان ، ملاکنڈ ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژنز میں39  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری اور نجی ہسپتال کے کینٹینز کے معائنے کیے گئے۔سب سے زیادہ پشاور ڈویژن میں 9 ،ملاکنڈ میں 10 اور ہزارہ ڈویژن 8 ہسپتالوں کے کینٹینز کی چیکنگ کی گئیں۔ کینٹیز اور تھڑوں پر چھولے ،قیمہ، پائے اور کباب فروشوں کیخلاف کارروائیاں شہریوں کی شکایات پر کی گئی ۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور صفت غیور شہید میموریل ہسپتال، ورسک روڈ اور رنگ روڈ پر سرکاری ونجی ہسپتالوں کے کینٹینز پر اچانک چھاپے مارے گئے۔صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر ایل آر ایچ میں ایک کینٹین سیل بنا یا جا ئے گا ۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائداور بہتری کے نوٹسز بھی جاریکر دئیے گئے ۔  خفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعیدفوڈ سیفٹی ٹیمیں سکولوں اور ہسپتالوں کے کینٹینز کی چیکنگ باقاعدگی سے کریں۔