بحرین: ایشین انڈر18 والی بال چیمپئن شپ میں کوریا کو ہرا کر پاکستان کا شاندار آغاز

بحرین میں ایشین انڈر18والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرلیا۔ پاکستان اور کوریا کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کے نوجوان پلیئرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی لیکن کوریا نے مقابلہ برابر کردیا پھر پاکستان نے فیصلہ کن فریم میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں جنید، ابوبکر اور یحییٰ نے اہم کردار ادا کیا، جیت کا اسکور 25-22، 23-25، 17-25، 25-20، اور 13-15 رہا۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم پیر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی، 2023 میں ہونیوالے ایونٹ میں بھارت تیسری پوزیشن پر رہا تھا۔پاکستان ٹیم انڈیا کیخلاف بھی اپنی جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket