باجوڑ کرکٹ لیگ سیزن ٹو۔ پولیس کرکٹ ٹیم کی جیت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا ٹیم کو مبارکباد/شاباش
تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ سیزن ٹو کا میلہ زور و شور سے جاری ہے جہاں پر اج پہلے میچ میں باجوڑ پولیس کرکٹ ٹیم کا مقابلہ خلوزو لائنز سے تھا۔ ٹاس جیت کر پولیس کرکٹ ٹیم کے کپتان ولایت محمد نے مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ 20 اورز میں خلوزو لائنز نے 214 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔ جواب میں باجوڑ کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف صاحبزادہ عبداللہ کی شاندار سنچری کے بدولت 18ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ کو جیت لیا۔ اوپنر صاحبزادہ عبداللہ کو شاندار 118 ناٹ آؤٹ رنز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسکے علاوہ فضلی یوسف کی شاندار ففٹی، کپتان ولایت محمد کی زمدارانہ 36 رنز اور شہاب خان کی نپی تلی بولنگ نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی۔ایس۔پی ٹریفک قابل شاہ، او۔ایچ۔سی حبیب اللہ اور دیگر پولیس افسران و جوانان گراؤنڈ میں موجود تھے۔