باجوڑ کی تحصیل ناوگئ میں فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا نارتھ کے زیرانتظام “امن” کرکٹ لیگ کا اختتام ہو گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں باجوڑ کی 32 ٹیمموں (352) نے حصہ لیا۔ فائنل میچ گڈو ٹائگرز اور پی اے ایلون کے درمیان کھیلا گیا جو پی اے ایلون نے جیت لیا اور چیمپئن ٹرافی حاصل کی۔ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس موقع پر 120 علاقائی مشران ، ملکانان ، منتخب نمائندوں اور 1500 سے زائد نوجوانان موجود تھے اور فائنل میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ باجوڑ میں ہر طرف امن ہے اور کھیلوں کے میدان آباد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور امن کی یہ فضا ہر قیمت پر جاری رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر علاقہ کے عوام نے ایف سی کے پی نارتھ کے اس اقدام کو سراہا اور امن کے لیے ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کی