گڈ گورننس اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پختونخوا حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

گڈ گورننس اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور بڑا اقدام, عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ‘ اختیار عوام کا ‘ کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجراء کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے “اختیار عوام کا” پورٹل کا با ضابطہ اجراء کر دیا. شہری اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے شکایات اس پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔ شکایات کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مانیٹرنگ بھی اسی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ شہریوں کا فیڈ بیک، تجاویز اور آراء بھی اسی پورٹل کے ذریعے لی جائیں گی۔ اس پورٹل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تجزیات و رپورٹنگ بھی کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانی بھی اپنے مسائل/ شکایات اسی پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔

اختیار عوام کا ،پورٹل عوامی شکایات کے حل کے لئے ایک مربوط نظام کے علاؤہ حکومت اور عوام کے مابین رابطے کے ایک موثر نظام کے طور پر بھی کام کرے گا۔ اس پورٹل کے ذریعے حکومتی فیصلہ سازی میں عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ پورٹل میں موجود آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر عوامی شکایات کی نوعیت کا تعین کیا جاسکے گا اور شکایات کی نوعیت کے مطابق ان کے حل لئے ٹائم لائینز کا بھی تعین کیا جائے گا۔ عوام کی سہولت کے لئے اس پورٹل میں شکایات کے اندراج کا آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ پورٹل میں شکایت کنندگان کی معلومات کی حفاظت اور رازداری کا مؤثر نظام دیا گیا ہے۔ یہ پورٹل موبائل ایپ، واٹس ایپ، ای امیل اور ٹیلی فون کی صورت میں صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ اس پورٹل میں تمام محکموں اور افسران کے لئے ڈیش بورڈ فراہم کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے حکومتی ایجنڈے اور فیصلوں پر تیز رفتار عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

پورٹل کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور سرکاری حکام کی جوابدہی یقینی ہوگی۔ حکومتی وسائل کا بہتر اور دانشمندانہ استعمال اور ادارہ جاتی اصلاحات بھی پورٹل کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ پورٹل کے ذریعے حکومت پر عوامی اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کے مثبت عوامی تاثر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے “اختیار عوام کا” کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ہم اختیار عوام کو منتقل کررہے ہیں۔ عوام ہمیں اپنی تکالیف اور شکایات بتائیں، ان شاء اللہ ہماری ٹیم اس پر فوری کام کرکے آپکی جائز شکایات کے ازالے کیلئے کام کرے گی۔

خیبر پختونخوا کے تمام رہائشی اور اوورسیز پاکستانی اس ایپ کو فوری ڈاؤنلوڈ کریں۔

اینڈرائیڈ موبائیل لنک:
Download Link

ایپل موبائیل لنک:
Download Link

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket