نگران وزیر اعلی ارشد حسین شاہ کا انقلابی اقدام

Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Justice (Retd) Syed Arshad Hussain Shah at COMSATS University Abbottabad campus

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ کی کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس آمد. وزیر اعلیٰ نے کامسیٹس یونیورسٹی میں خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسیلینس ان کوانٹم کمپیوٹنگ کا افتتاح کیا. ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور منفرد سنٹر ہے۔ بین الاقوامی معیار کے اس سنٹر میں نوجوانوں کو کوانٹم کمپیوٹنگ کی تعلیم وتربیت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا صوبے میں کوانٹم کمپیوٹنگ پراجیکٹ کے لیے دو ارب روپے گرانٹ کا اعلان. ارشد حسین شاہ نے کامسیٹس یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے.

وزیر اعلیٰ کا افتتاح کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب۔  وزیر اعلی کا ایبٹ آباد اور ہری پور کو کوانٹم ویلی بنانے کا باضابطہ اعلان۔ صوبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے پر عزم ہیں. نوجوان ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں، انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے. خوشحال پختونخوا پروگرام کا اہم جز نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تربیت فراہم کرنا ہے. سالانہ پانچ لاکھ نوجوانوں کو سافٹ سکلز سکھا کر روزگار کے لیے بیرونی ممالک بھیجیں گے. صوبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں. کامسیٹس یونیورسٹی کے دیگر اضلاع میں کیمپس کھولنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے. ارشد حسین شاہ

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket