ضلع مہمند ۔گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی رستم کوریکہ غنڈ ششماہی امتحان اور سپورٹس میں بہترکارکردگی دکھانے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی شرکت۔نمایاں کارکردگی والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کے گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی رستم کور میں ششماہی امتحان اور سپورٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد حاجی محمد حسن کی صدارت میں ہوا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لیاقت خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایس ڈی ای او محمد اکرام اور نعیم خان سمیت علاقے کے مشران اور سکول اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ششماہی امتحانات اور زونل سپورٹس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب میں طلبأ نے قراءت، حمد و نعت، ملی نغمے ،مزاحیہ خاکے،تقاریر پیش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی ۔تقریب سے صدرمحفل حاجی محمد حسن نے اپنے خیالات کے موقع پر بتایاکہ مذکورہ درسگاہ کئی دہائیوں سے علاقے کے پسماندہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ایسے تقریبات بھی منعقد کرتی ہے جن سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان میں مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے جو کہ قابل ستائش ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او لیاقت خان نے بہترین کارکردگی والے طلباء کو مبارکباد دی اور سکول ہیڈماسٹر شیر بہادر خان ،اساتذہ کرام سمیت تمام عملے کی کارکردگی اور لگن کو سراہا اور انکی کارکردگی اور لگن پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کھیلوں کے زونل مقابلوں اور ششماہی امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔