Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

چارسدہ:  تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 سٹیشن کا افتتاح

خیبر پختونخوا کے منتخب ممبر نیشنل اسمبلی ملک انور تاج، ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر محمد آیاز خان نے تحصیل شبقدر میں ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے سٹیشن کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر سنٹرل ڈاکٹر میر عالم خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو چارسدہ محمد جواد خلیل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ریسکیو نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق بھی موجود تھے۔  ریسکیو چارسدہ کی چاق و چوبند دستے کی سلامی پریڈ پیش کرنے کے بعد معزر مہمان گرامی کو ریسکیو 1122 کی آپریشنل سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افتتاح کے موقع پر ایم پی اے عارف احمد زئی، ایم این اے ملک انور تاج اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے ریسکیو سٹیشن کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ریسکیو 1122 کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے بھر میں مفت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے پر ادارے کو خراج تحسین پیش کیا۔

معززین نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قیمتی زندگیاں بچانے اور ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے میں ریسکیو سروسز کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ریسکیو 1122 کی ہر ممکن مدد کرے گی اور عوام کو مفت خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی نے تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 کی صلاحیتوں اور آپریشنل سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا، جس سے وہ شبقدر کے عوام کی مزید موثر انداز میں خدمت کر سکیں گے۔ تحصیل شبقدر میں ریسکیو سٹیشن کے قیام میں شبقدر کے بہادر سپوت سینیئر صحافی شاہد اقبال حاجی زئی کی ذاتی دلچسپی اور صحافی برادری کی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ریسکیو چارسدہ کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket