میٹرک امتحانات کے پیش نظر امتحانی مراکز کے قریبی بک شاپس میں نقل میں معاون مواد کی چیکنگ
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمان پرویز نے واضح کیا کہ اس چیکنگ کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں، جیسے نقل میں معاون پاکٹ گائیڈز کی فروخت اور پروٹو کاپیر مشینوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام تھا۔ چیکنگ کے دوران امتحانی قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکان داروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گی اور امتحانات کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔