Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, May 19, 2025

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

26 اور 27 مارچ 2025 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی چار مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں 3 مزید خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔

اسی طرح، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو انجام تک پہنچا دیا۔ چوتھی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کی گئی، جہاں ایک خارجی مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

Shopping Basket