نیشنل گیمز کے لیے خیبر پختونخواہ والی بال ٹیم کے چناو کیلئے ٹرائلز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
یکم سے نو مئی تک کراچی میں منعقد نیشنل گیمز میں شرکت کے لئیے خیبر پختونخواہ والی بال ٹیمز کے چناو ہوگا۔
پشاورسیکرٹری جنرل خیبرپختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 11 اپریل کو خواتین جبکہ 12 اپریل کو مرد وں کی والی ٹیم کے ٹرائلز خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹر یٹ میں خالد وقار صدر خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن اور ذوالفقار بٹ سیکریٹری خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقد ہو نگے۔ ان ٹرائلز کے لیے سلیکشن کمیٹی میں بختیار عالم سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن لائق زمان جائنٹ سیکرٹری خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن ، خالد خان جدون ایسوسیٹ سیکرٹری خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن، مس سعدیہ گل ممبر ایگزیکٹو کمیٹی خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ،ور واصف اللہ والی بال کوچ خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ شامل ہونگے۔ ٹرائلز میں صوبے بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا چناو کیا جائے گا جس میں سے کارکردگی کی بنیاد پر بعد ازاں فیمیل والی بال ٹیم ٹیم اورمیل والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناو عمل میں لایا جائے گا۔ اس ضمن میں بختیار عالم سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی نے تمام ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریز کو اپنے ضلع کے بہترین والی بال کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا