سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا غیر رجسٹرڈ گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی کینٹ ٹریفک City Traffic Police Peshawar's decision to operate against unregistered vehicles and motorcyclesارشد خان، ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کریں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چلانے پر پابندی اور حوصلہ شکنی کیلئے باقاعدہ آگاہی مہمات چلانے سمیت جگہ جگہ آگاہی کیلئے بینرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کروائیں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چلانے سے گریز کریں جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket