ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے 7ویں زراعت مردم شماری کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ اس دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ابنِ آمین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران ای نیومیریٹرز کو ڈیجیٹل ٹیبلیٹس دئے گئے جس میں مردم شماری کے حوالے سے سافٹ ویئر انسٹال ہے۔ زرعی مردم شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بنیادی معلومات فراہم کرے گی۔ اس مردم شماری کے ذریعے زرعی پیداوار، وسائل، اور درپیش چیلنجز کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں گے، جو کہ پالیسی سازی اور فیصلوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اس اقدام کو علاقے کی زراعت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں اور عملے کو ہدایت کی کہ مردم شماری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں۔
زرعی مردم شماری کے یہ نتائج نہ صرف مقامی کسانوں بلکہ زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔