ایبٹ آباد چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ ایبٹ آباد کے زیر اہیمام Unicef کے تعاون سے 21 تا 23 فروری کو والدین و بچوں کی ابتدائی تربیت پر 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام (پنیان، پڈھانہ اور بسو میرا) میں منعقد ہوئی۔ جس میں کنسلٹنٹ Unicef ڈاکٹر حبیب اور مسٹر گل واحد نے مردوں کو تربیت دی۔ جبکہ مسز ساجدہ ملک اور ساجدہ خان نے ریسورس پرسنز کی حیثیت سے عورتوں کو تربیت دی۔ علاوہ ازیں سی آئی آر ڈی ہریپور نے چائیلڈ پروٹیکشن ایبٹ آباد کو تربیتی پروگرام کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے میں معاونت فراہم کی۔ تربیتی پروگرام افغان کمیونٹی میں بچوں کی نشونما، ذ ہنی نشونما، بچوں کو پالنے کے حوالے سے آ گاہی دی۔ اس تربیتی پروگرام سے والدین بچوں کو پالنے میں بہتری آئے گی اور افغان مہاجر کمیونٹی میں بچوں کے دکھ کو کم کرنے میں مد د ملے گی۔