Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

بجلی, گیس چوری اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون جاری

وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی و گیس چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے پشاور زون کی 17 چھاپہ مار کاروائیاں، جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 9 انکوائریاں درج کر لی گئی۔ جبکہ بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 8 مقدمات درج کر لئے گئے۔ چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد ، اینٹی کرپشن سرکل پشاور اور  کمپوزٹ سرکل مردان کی جانب سے کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اپنی دکانوں، گھروں ، ٹیوب ویل اور دفاتر پر مین لائن سے براہِ راست بجلی وگیس فراہم کی جا رہی تھی۔ چھاپہ مار کاروائیاں رنگ روڈ پشاور ، تخت بائی مردان ، چار سدہ روڈ پشاور ، فیز 3 حیات آباد پر کی گئیں۔ کاروائیوں میں پیسکو اور ایس این جی پی ایل نے حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔ بجلی وگیس چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ سرکاری دفاتر میں انسپکشن کے دوران حیات آباد پولیس اسٹیشن اور سپورٹس کمپلیکس کے ذمہ لاکھوں روپے مالیت کے واجبات واجب الادا ہیں۔ ڈی ایس پی آفس حیات آباد کے ذمہ 13 لاکھ 25 ہزار سے زائد جبکہ سپورٹس کمپلیکس کے ذمہ مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں۔ متعلقہ دفاتر کو ایک ہفتے کے دوران واجبات ادا کرنے کا نوٹس جاری کردگئی ہے۔

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 8 میڈیکل سٹوز پر کاروائیاں کی گئی۔ چھاپہ مار کاروائیاں نیو کلے رستم مردان ، کتاخت بخشالی مردان ،نساتہ روڈ مردان نیو کلے تورو مردان ، افغان کیمپ ہری پور اور سرکلر روڈ ہری پور پر واقع میڈیکل سٹورز پر کی گئیں۔ چھاپوں کے دوران جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بجلی و گیس چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket