پشاور کینٹ تا اٹک خوردتک ’’سفاری ٹورسٹ ٹرین‘‘ کو چلانے کا فیصلہ

خیبر پختونخواہ بالخصوص پشاور کے عوام اور فیملیز کے لیے ریلوے انتظاميہ پشاور ڈویژن کا شاندار اقدام۔ریلوے انتظامیہ پشاورڈویژن کا پشاور کینٹ تا اٹک خوردتک ایک بار پھر سے سپیشل ٹورسٹ ٹرین’ کو چلانے کا فیصلہ کیا ۔ٹورسٹ سپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی جو کہ پشاور سٹی ، نوشہرہ ، جہانگیرہ سے ہوتے ہوئے اٹک خورد تک جائے گی۔اٹک خورد کا قدیم پل اور ریلوے سٹیشن پر بنایا گیا میوزیم اس سفر کی تاریخی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔اس ٹورسٹ ٹرین کا بنیادی مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو ریلوے کے شاندار ورثے سے متعارف کرانا ہے، جو سیاحت کو فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سفر کے دوران، سفاری ٹرین حیر آباد اور اٹک خورد کے ٹنل سے گز کر دریائے سندھ پر پرانے لوہے کے گرڈر پل کو عبور کرتے ہوئے تاریخی ورثہ اٹک خورد تک پہنچے گی۔سیاحوں کی سہولت کے لیے اٹک خورد میں فوڈ سٹالز بھی لگائیں جائیں گے۔پشاور کینٹ سے روانگی 17 اگست صبح 9 بجے ہوگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket