یوم سیاہ و یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریسکیو1122 کی واک اور پیغام
انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پر ہندوستان کا غاصبانہ قبضہ نہ منظور۔ کشمیریوں کے جزبے، ہمت اور استقامت کو سلام جواپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو ان کی حق خود اردیت کو نہیں دبا سکتا۔ بھارت کی مودی سرکار نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے تھے۔ مودی سرکار نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر دیے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔ لیکن وہ بھول گئے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی قوانین اور قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ ڈاکٹر محمد آیاز خان
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122