اقوام متحدہ کی تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور محکمہ زراعت کے باہمی اشتراک سے قبائلی ضلع مہمند غازی بیگ سرکل میں زمیندار برادری کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ہوا۔جس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی فیلڈ فیسلٹیٹر فار مہمند ضیاءالرحمن بھی موجود تھے۔منعقد تربیتی ورکشاپ میں زمینداروں کو مختلف فصلوں اور سبزیوں پرجدید زراعت کے حوالے سے تربیت دی گئی کہ زمیندار جدید زراعت کے ذریعے کیسے ذیادہ پیدوار حاصل کرسکتے ہیں ۔کیونکہ اس سے قبل فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ماہرین نے تربیتی ورکشاپوں کے ذریعے گندم کی کاشت،کیمیائی کھاد ،بہترپیداوار کیلئے پوٹاش کےاستعمال سمیت فصل سے جڑی بوٹیوںکا خاتمہ اور رونما ہونے والے مختلف بیماروں کی تدارک کا تربیت فراہم کیا گیا تھا ۔جن سے زمیندار برادری نے بہت فائدہ حاصل کیا۔بلکہ انجمن زمیندار ضلع مہمند کے صدر نے زمیندار واٹس ایپ گروپ میں گندم کی ذیادہ پیدوار کیلئے فراہم کردہ معلومات پر پورا پورا عمل کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیا تھا۔زمیندار برادرنے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے جاری تعاون پر خصوصی شکریہ اداکیا اور بتایا کہ زمیندار برادری جدید زراعت کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس سمیت کیمیائی کھادوں اور اعلیٰ قسم مختلف سبزیوں کی سیڈز سے استفادہ لے رہے ہیں ۔جن سے پیداوار میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سابقہ نامساعد حالات اور موسمی تبدیلی سے زراعت سب سے ذیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔جن کی دوبارہ بہتری اور خوراک میں خودکفالت کیلئے ان جیسے سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔زمینداربرادری نے بتایا کہ ضلع مہمند میں اسی فیصد سے زیادہ لوگ زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے۔مگر بیشتر زمینداران جدید زراعت اور زرعی آواز سے محروم ہیں۔زمینداربرادری نے وقتاً فوقتاً مختلف زرعی سرگرمیوں پر محکمہ زراعت اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کا شکریہ ادا کیا۔اور بتایا کہ وہ زراعت کی بہتری کیلئے ہرممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔