Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, May 14, 2024

نشے سے پاک پشاور مہم کا دوبارہ آغاز

صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے چارج سنبھالتے ہی نشے سے پاک پشاور مہم کے دوبارہ آغاز کے لئے اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے  چارج سنبھالتے ہی نشے سے پاک پشاور مہم کے دوبارہ آغاز کے لئے اجلاس آج 4 اپریل بروز جمعرات دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن، ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکنیشن، پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری اور نجی بحالی مراکز کے منتظمین کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نشے سے پاک پشاور مہم کے دوبارہ آغاز کے لئے پشاور کی سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد کی تعداد اور ان کو بحالی مراکز میں منتقلی بارے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور اس سلسلے میں تجاویز بھی طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی اپنی نوعیت کے پہلے نشے سے پاک پشاور مہم کے دوران تقریبا 5 ہزار نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیکر علاج کے لیے بحالی مراکز منتقل کیا گیا تھا۔ کامیاب مہم کو پاکستان اور عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی عوام کی جانب سے مہم دوبارہ شروع کرنے کے پرزور مطالبے اور نشے کے عادی افراد میں بےتحاشا اضافے کے پیش نظر مہم کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا گیا

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket