نشے سے پاک پشاور مہم پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر قومی ہیرو شاہد خان آفریدی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے دست و بازو بن گئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر نشے کی لعنت کے خاتمے کا عزم، نشے کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے ذاتی آگاہی مہم چلانے کا اعلان اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی خصوصی دعوت پر قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن آفس کا دورہ کیا اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نشے سے پاک پشاور مہم کے گزشتہ دو مرحلوں کی کامیابی اور آنے والے مہم کے لیے انتظامات اور تیاریوں کے متعلق خصوصی آگاہی دی۔ قومی کرکٹر نے نشے سے پاک پشاور مہم پر صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں شروع کئے گئے خصوصی آگاہی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی خرچ پر مختلف مراحل میں پشاور اور دیگر اضلاع کے دورے کرنے کا اور نوجوانوں میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کا اعلان بھی کیا ان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم اور نشے کے عادی افراد کا علاج انسانیت کی بہترین خدمات ہے اور اس سلسلے میں جب بھی ضرورت پڑی ان کی خدمات حاضر ہونگے۔