خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری

آج طورخم کے راستے 332 افراد افغانستان بھیجے گئے۔محکمہ داخلہ وقبائلی امورکیمطا بق مجموعی طور پر 6600 تارکین وطن کو افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔مجموعی طور پر خیبرپختونخوا سے 5287، اسلام ا?باد سے 129 ، پنجاب سے 1150 ، آزاد کشمیر سے 34 تارکین وطن ڈی پورٹ ہوئے۔طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر269524 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کئے گئے۔دیگر سرحدوں سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3734، خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بھجوائے گئے۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امورکیمطا بق خیبر پختونخوا کی تینوں سرحدوں سے اب تک 273957 افراد کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket