شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا سول ہسپتال میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویا کے سول ہسپتال میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ منعقد کیا گیا۔
جس میں پاک فوج کے میڈیکل اسپیشلسٹ سمیت 03 سول ڈاکٹروں نے علاج معالجے کی خدمات سر انجام دیتے ہوئے کل 486 مریضوں کا علاج کیا جن میں 216مرد، 154خواتین اور 116 بچے شامل تھے۔
بیمار مریضوں میں کھانسی، آنکھ اور کان کا انفیکشن، جلد کی الرجی، اسہال اور ڈینٹل کے 57 مریضوں کا چیک اپ بھی کیا گیا۔
ان مریضوں کو مفت ادویات بمعہ اسپیشلسٹ کی تجویز کے فراہم کی گئیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے بارے میں آگاہی کیلئے لیکچرز بھی دیے گئے۔