Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, October 26, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح پر گورنر خیبرپختونخوا کا قومی ٹیم کو مبارکباد

آخری وکٹ پر شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو فتح دلانے پر شاداب خان اور حارث رؤف خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔شاداب خان کی ناقابلِ شکست سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ یادگار شراکت پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا قابلِ فخر لمحہ ہے۔ مشکل ترین صورتحال میں ہمت نہ ہارنا قومی کرکٹ ٹیم کے عزم، حوصلے اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ محنت، لگن اور خود اعتمادی سے مشکل ترین ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور دیگر بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں رسائی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امید ہے کھلاڑی فائنل میں بھی اسی جذبے اور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔پاکستانی کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح پر گورنر خیبرپختونخوا کا قومی ٹیم کو مبارکباد

Shopping Basket