پاکستانی قوم کو نئے سال کی آمد پر بہت ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 2024 کا سال ہماری قوم کے لیے آزمائشوں اور کامیابیوں کا سنگ میل ثابت ہوا۔ ہم نے مل کر مشکلات کا مقابلہ کیا اور بے شمار چیلنجز کے باوجود ترقی کی راہیں کھولیں۔ لیکن یہ صرف آغاز ہے، ہمارے سامنے ابھی تکمیل کی منزلیں اور بلند اہداف ہیں۔ ہمیں 2025 میں اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، تاکہ ہم اپنے عظیم وطن کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکیں۔ 2025 کا سال پاکستان کے لیے امید، استحکام اور ترقی کا سال ہے۔ یہ سال ہمارے لیے ایک نیا آغاز اور بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ ہمیں اپنے عوام کی فلاح و بہبود، معیشت کی پائیدار ترقی، اور اداروں کی اصلاحات کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ یہ سال ہمارے نوجوانوں کے لیے مواقع کا سال ہوگا، اور ہمیں مل کر اس قوم کے روشن مستقبل کے لیے راہ ہموار کرنی ہے۔ پاکستان کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہم کس طرح اپنے اتحاد، محنت اور وژن سے ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی