انسداد بدعنوانی شعور آگہی کے لئے آئرس ویلفیئر ٹرسٹ کا ہزارہ ریجن میں سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایبٹ آباد پریس کلب میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئرس ویلفیئر ٹرسٹ کی چیئرپرسن صائمہ رضا ایڈووکیٹ چیئرپرسن آئرس ،امبرین خان ایڈووکیٹ فوکل پرسن ،سنیلہ ارم ایڈووکیٹ اور دیگر نے بتایا کہ 2003میں یو این او میں بدعنوانی کو ختم کرنے اور اس کی آگہی کے لئے کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔آئرس ویلفیئر ٹرسٹ 2012سے ہزارہ ریجن میں کام کر رہا ہے۔بنیادی طور تحقیقات ،بجٹ پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے اس ناسور سے نکالنا ہوگا ۔ دنیا میں بدعنوانی پر پاکستان 133 ویں نمبر پر ہے ۔نیپال ،سری لنکا ،انڈیا ہم سے بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاشرے میں کرپشن پر بات کرنا کم ہو رہی ہے۔میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے ۔جو شہریوں کا مزاج بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری ،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد سمیت دیگر صحافیوں نے بدعنوانی کے پھیلتے ہوئے ناسور کو ختم کرنے کے تجاویز بھی دیں ۔اور میڈیا کے کردار کو بھی واضح کیا۔آئرس ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران کا مذید کہنا تھا معاشرے میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔بدعنوانی کرنے والے عناصر معاشرے کے لئے ناپسندیدہ ہونے چائیں۔ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور مثالی معاشرے کے لئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہوگا۔میڈیا قوم میں شعور اجاگر کرے اور مستقل بنیادوں پر اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔