دیر پولیس اور دیر سکاؤٹ 185 ونگ کے درمیان کرکٹ میچ آج بوقت 11:15تا 13:30 بجے تک بمقام DTF چھاؤنی گراؤنڈ حدودِ تھانہ بلامبٹ میں 185ونگ کمانڈر ناصر اقبال کی قیادت میں دیر لوئر پولیس اور دیر سکاؤٹ 185 وینگ کے درمیان کرکٹ میچ شروع ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سلیم عباس کلاچی صاحب DPO دیر پائین، نثناء اللہ صاحب کمانڈنٹ دیر سکاؤٹ، زید صافی AC تیمرگرہ، ثناء اللہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122، سید احمد خان DSP ہیڈ کوارٹر، اقبال نسیم خان SDPO سرکل تیمرگرہ اور علاقہ مشران نے شرکت کی- اس موقع پر دیر پولیس ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پولیس ٹیم 10 آورز میں 189 رنز سکور کیا۔ دیر سکاؤٹ نے دوسری اننگ کا آغاز کرکے 124رنز سکور بنا کر دیر پولیس کرکٹ ٹیم نے دیر سکاؤٹ 185 ونگ ٹیم کو 64 رنز سے ہرا کر دیر لوئر پولیس نے میچ آپنا نام کر دیا- شرکاء نے اسطرح خوبصورت ایونٹس کے انعقاد پر دیر پولیس اور دیر سکاؤٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانان خصوصی سلیم عباس کلاچی اور جناب ثناء اللہ کمانڈنٹ دیر سکاؤٹ نے وینر اور لوزر ٹیم پر ٹرافیاں تقسیم کی اور پیرا شوٹ پائلٹز سرٹیفکیٹس سے نوازے-دیر پولیس ٹیم کی جیت پر پولیس جوانوں نے جشن منایا اور دیر پولیس زندہ باد کے نعرہ بازی کی۔