Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, September 8, 2024

ضلع خیبر میں تاریخی لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن بحال کر دیا گیا

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں فرنٹیئر کور کیجانب سے  تعمیر و بحالی کے بعد تاریخی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مقامی ملک و مشران،عوامی نمائندگان ،سول انتظامیہ کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاریخی لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن، جو اصل میں انگریزوں نے 1925 میں تعمیر کیا تھا، ایک طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ تاہم آئی جی( ایف نارتھ) میجر جنرل نور ولی خان کی ہدایت پر  فرنٹیئر کور کی جانب سے تاریخی ریلوے سٹیشن کی بحالی اور تزئین و آرائش کے بڑے پیمانے پر کام کیے گئے۔

آئی جی ایف سی(نارتھ) نے تعمیر و بحالی کے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔اہل علاقہ  نے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی بحالی اور علاقے کی ترقی میں تعاون کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور  آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔بحال شدہ ریلوے اسٹیشن علاقے کی تاریخ کو محفوظ رکھنے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایف سی( نارتھ) کے عزم کا ثبوت ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket