انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے ریسکیو 1122 ہیڈ آفس پشاور کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 آفس پہنچنے پر ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی ایف سی کو سلامی پیش کی۔ دورہ کے دوران حکام نے ریسکیو 1122 کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ میجر جنرل نورولی خان نے جدیدآلات کا معائنہ کیا۔ آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے ریسکیو 1122 کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “انسانی جانوں کے بچاو کیلئے ریسکیو 1122 کے اہم کردار کی پوری قوم معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے وسائل کی کمی کے باوجود بڑی سطح پر اپنا نام پیدا کیا ہے۔ اور اس اہم قومی خدمت کیلئے ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔