آئی جی پی خیبر پختونخوا کا خانپور میں ڈی آر سی اور پولیس پال موبائل کا افتتاح

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے ہری پور کی تحصیل خانپور میں عوامی سہولیات کیلئے پولیس اسسٹنس لائنز (پال آفس) ،ڈی آر سی اور پولیس پال موبائل کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان ، ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر،ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر ،ہری پور کے سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے پال آفس ،ڈی آر سی اور پولیس پال موبائل سے متعلق آئی جی پی خیبر پختونخوا اور شرکاءکو آگاہ کیا۔مقامی سیاسی رہنماوں نے پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور کی عوام پرُامن اور قانون کی پاسداری کرنے والی ہے اور ہرمعاملہ میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیتے رہے ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیس کی تقاریب میں معززین علاقہ اور قانون کی پاسداری کرنیوالے شریک ہورہے ہیں۔ چونکہ خانپور پہاڑی علاقہ ہے جس سے عوام کو کافی دشواری کا سامنا تھا۔ جس کو مدر نظر رکھتے ہوئے خانپور کی عوام کیلئے پولیس اسسٹنس لائنز (پال آفس)، ڈی ار سی اور پولیس پال موبائل عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے قیام عمل میں لائی گئی ہے تاکہ خانپور کی عوام کو پولیس جانچ پڑتال اور دیگر قانونی معاملات کے حصول کیلئے ہری پور نہ جانا پڑے۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے خانپور کی عوام کے لیے انتہائی کم وقت میں پال آفس ،ڈی ار سی اور پولیس پال موبائل کا قیام عمل میں لایا۔عوام کو انکے دہلیز پر پولیس کی جانب سے تمام تر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور خیبرپختونخوا پولیس اس کیلئے دن رات کام کررہی ہیں۔ہری پورکی عوام بھی جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور صاف ستھرا ماحول مُیسر کرسکیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اپنے ساتھ رکھنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں اِنہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں اپنے نوجوانوں کو معاشرے سے منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے انکو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنا ہوگا تاکہ ہماری نوجوان نسل منشیات اور دیگر برائیوں سے بچ سکے۔ ہمیں اپنے اندر قوت برداشت کو بڑھانا ہوگا آج کل ہمارے معاشرے میں بہت سی برائیاں عدم برداشت کی وجہ سے جنم لے رہی ہیں، والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھے تاکہ انکے بچے کسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket