یوم آزادی ٹیبل ٹینس کیمپ برائے خصوصی افراد اختتام پذیر

یوم آزادی ٹیبل ٹینس کیمپ برائے خصوصی افراد اختتام پذیرہو گیا۔ مہمانان خصوصی واقف شنواری اور ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نائب صدر عبدالصمد نے کھلاڑیوں کٹس اور پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کئے۔اس موقع پر پیراپلیجک سنٹر کے انجینئر عرفان اللہ اسسٹنٹ کوچ عبداللہ جان بھی موجود تھے نتائج کے مطابق خواتین وہیل چیئرکیٹگری میں تاج خان نے پہلی اور گلناز نے دوسری، سٹینڈنگ کیٹگری میں شمع نے پہلی اور روبینہ نے دوسری، مرد وہیل چیئرکیٹگری میں سلمان خان نے پہلی اور اکمل خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پیرا کوچ میاں ابصار علی نے اس موقع پر کہا کہ اس قسم کے کیمپ ہر تین مہینے منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں پیرا آرگنائزیشنز سے بھی رابطے قائم کئے جائیں گے تاکہ مختلف کیٹگریز کے خصوصی کھلاڑیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مقامات کو قابل رسائی بنایا جائے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket