ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے ،این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔قتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔دھوکہ دہی، جعل سازی میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اغواء اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے۔یو اے ای سے 35, سعودی عرب سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔عمان سے 5, کویت سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اٹلی سے 2 جبکہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں۔سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے۔انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔