Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 2, 2025

جعفر ایکسپریس 17 دن بعد دوبارہ روانہ

بلوچستان واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ہدایت پر جعفر ایکسپریس 17 دن بعد دوبارہ روانگی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے ٹرین کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور پاکستان دشمن قوتوں کا خواب پورا نہیں کرنے دیں گے کہ سب کچھ رک جائے زندگی اور معمولات چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری قوم کا مسئلہ ہے امن ہو تو سب کچھ چلے گا۔ بدقسمتی سے ایک مخصوص ٹولے کے ترجیحات کچھ اور ہیں۔ ایک مخصوص ٹولہ پاکستان کے وسائل پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 10 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان اور عید پیکج کے نام پر اپنے جیالوں پر عید کے بعد تحریک کے لیے تقسیم کیا۔ ان کو شہباز شریف سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح رمضان پیکج مستحقین کو ان کے گھر پر ملے اور خیبر پختونخوا میں 5 ارب مستحقین کو دیکر کسی کو پتہ بھی نہیں چلا خواہ کسی کے جس پارٹی سے بھی تعلق ہو۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کو تحریک فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف چلانی چاہیے تھی ماضی کی طرح ناکام ہوگا اور حکومت عوام کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف ایک سال میں موجود حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں ناممکن کو ممکن بنا دیا جس میں معاشی استحکام سرفہرست ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ معاہدہ بھی معاشی استحکام کی گھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صبح سویرے میڈیا کی کثیر تعداد میں اور عوام کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جعفر ایکسپریس 17 دن بعد دوبارہ روانہ

Shopping Basket