Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, September 9, 2024

کاروباری خواتین کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی اور یو ایس ایڈ کے پروگرام برائے اقتصادی ترقی وبحالی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی کاروباری خواتین کیلئے  سیلز ٹیکس آن سروسز پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اور ان کو موقع پر کیپرا کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ورکشاپ کا انعقاد سرینا ہوٹل پشاور میں کیا گیا۔  جہاں پر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے80 سے زائد کاروباری خواتین کو ان کا کاروبار کیپرا کے ساتھ رجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ یو ایس ایڈ اپنے پروگرام برائے اقتصادی ترقی و بحالی کے تحت خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی کاروباری خواتین کو کاروبار چلانے کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔جس کے پہلے مرحلے میں ان خواتین کوسرینا ہوٹل مدعو کیا گیا تاکہ ان کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے متعلق تربیت دی جائے اور ان کے کاروبار کو موقع پر ہی کیپرا کے ساتھ رجسٹر کر کے ان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے ۔اس موقع پر44 خواتین کو رجسٹریشن کے بعد امداد کے کنٹریکٹس حوالے کئے گئے۔اس موقع پر کیپرا کی ٹیم کی جانب سےایک رجسٹریشن ڈسک قائم کیا گیا تھا ۔جہاں پر ان کاروباری خواتین کے کاروبار کو کیپرا کے ساتھ رجسٹر کیا گیا اور ان کو کیپرا کے متعلق تربیت دی گئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کیپرا محترمہ فوزیہ اقبال نے یو ایس ایڈ ای آر ڈے اے اور تمام شرکاء کا اپنی ٹیم کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دھانی کرائی کہ کیپرا کا عملہ ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا اور اس قابل بنانے میں اپنی بھرپور کوشش کرے گا کہ وہ اپنا ماہانہ ٹیکس ادا کرنا سیکھیں اور وقت پر اپنے ماہانہ گوشوارے جمع کراسکیں۔ انہوں نے کیپرا کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی ۔شرکاء سے بھی اسی طرح تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ انکا کہنا تھا کہ انکے تعاون سے اور بھر وقت ٹیکس کی ادائیگی سے ہمارا ملک اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔یوایس ایڈ ای آر ڈی اے کے مانیٹرنگ سپشلسٹ جناب انعام اللہ خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں کیپرا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یوایس ایڈ ای آر ڈی اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کیے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket