گورنر خیبر پختونخوا کا یونیورسٹی آف ملا کنڈ کے 7ویں کانووکیشن سے خطاب

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا یونیورسٹی آف ملا کنڈ کے 7ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب, میرے لئے قابل فخر ہے کہ مجھے آج دوسری مرتبہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے طلبہ،والدین،فیکلٹی اراکین کی اجتماعی خوشی میں شامل ہونیکا موقع ملا ہے، میں دوسری مرتبہ کانووکیشن کے انعقاد اور تعلیمی کامیابیوں پر وائس چانسلر، یونیورسٹی انتظامیہ، والدین، فیکلٹی اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلبہ وطالبات کو زندگی کے کسی بھی شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مقابلے کے میدان میں اترنا پڑتا ہے، تعلیمی شعبے میں مشکلات زندگی کا حصہ ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے، ریسرچ موجودہ صدی کی ضرورت ہے، یونیورسٹیوں کو ریسرچ میں اپنا مقام پیدا کرنا ہو گا، بدقسمتی سے ہماری یونیورسٹیاں شعبہ تحقیق میں خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکی ہیں، تعلیم و تحقیق سے ہی دنیا میں آگے بڑھا جا سکتا ہے، تعلیم یافتہ نوجوان اپنی تعلیم کو محض ملازمت کا حصول نہ بنائیں، تعلیم کو ایسے استعمال کرنا ہے کہ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کیلئے ملازمتیں پیدا کریں، روزگار کے ذرائع تلاش کر کے دوسروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں، تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، گورنر غلام علی نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا بھی لگایا۔ گورنر غلام علی نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے سپر کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا, گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket