خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل پشاور میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کے استعداد کو بڑھانا اور طبی سہولیات کے لیے کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم معیارات سے متعارف کرانا تھا۔ ڈاکٹر ندیم اختر چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن سیمینار کے مہمانی خصوصی تھے۔ جبکہ ڈاکٹر محمد ابرار ہاسپٹل ڈائریکٹر اور ڈاکٹر حامد شہزاد میڈیکل ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
محسن علی ترک ڈائریکٹر لیگل افیئرز خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عبدالجلیل ایسوسییٹ پروفیسر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر حسیب اعوان نے سیمینار سے خطاب کیا۔ڈاکٹر عظمی سید ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ہیلتھ کیئر کمیشن نے شعبہ صحت کی ریگولیشن کی مختلف اجزاء پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں شعبہ صحت اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے لوگوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ندیم اختر نے ہیلتھ کیئر کی کوالٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے جملہ افراد کا اس میں اہم کردار ہے ۔اور کمیشن اپنی ذمہ داریاں تب ھی خوش اسلوبی سے نبھا سکتا ہے جب جملہ سٹیک ہولڈرز اس کے ساتھ تعاون کریں۔
ڈاکٹر محمد ابرار اور ڈاکٹر حامد شہزاد نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا انعقاد سے شرکاء کے استعداد کار بڑھانے میں کافی مدد ملے گی اور مستقل میں ہمچوں قسم کے سیمینارات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔