خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے پی جونیئر بوائز انڈر 9، 13، 15، اور گرلز انڈر 13 سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داو ¿د خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ لیجنڈ سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان، سکواش لیجنڈ محب اللہ خان، سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان‘سینئر کوچ، طاہر اقبال، امجد خان اور فنانس سیکرٹری وزیرسمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقدہ بوائزانڈر9 میں عاطف علی ناز نے ابوبکر کو تین ایک سے انڈر13 میں دانش سکندر نے آیان محبوب کو تین صفراورانڈر15 فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد عبداﷲ شاہ نے فواد خان کو 3-2 سے شکست دیکر ٹرافی اپنی نام کرلی ۔ جبکہ گرلز انڈر13 کیٹگری کے فائنل میں ملیحہ شاہ نے ہادیہ فرمان کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں کے پی سے 128 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket