وصال محمدخان
معدنیات سکینڈل میں بھی معذول وزراکے ناموں کی گونج،تحقیقات کیلئے کمیشن قائم
عام طورپرنومبرکے آغازپرہی صوبے کے طول وعرض میں سردی کاموسم شروع ہوجاتاتھامگرخیبرپختونخواچونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے جس کے سبب اس بارنومبرکے تین ہفتے گزرجانے کے باوجودموسم سرماکاآغازنہیں ہورہا۔دن کے وقت میدانی اضلاع میں موسم قدرِ گرم رہتاہے جبکہ رات کے اوقات میں تھوڑی بہت سردی ہوجاتی ہے۔اس نیم دروں نیم بروں والے موسم میں سیاسی میدان خاصاگرم ہے۔ گورنرراج اورایمرجنسی کوڈیڑھ ماہ کاعرصہ گزرچکاہے اس دوران یاتوتجاوزات کیخلاف آپریشن ہواہے یاپھرپی ٹی آئی وزراکی کرپشن کے حوالے سے آئے روزنت نئی کہانیاں سننے کوملی ہیں مگرتاحال کرپٹ پریکٹسزمیں کسی وزیر،مشیریامعاون خصوصی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن پران گنت متاثرین کے تحفظات ہیں جنکے مطابق مہم میں ان تعمیرات کوبھی اندھادھند مسمارکیاگیا جن کے پاس ریلوے یادیگرمحکموں کے لیزموجودتھے اس حوالے سے متاثرین عدالتوں سے رجوع کررہے ہیں جہاں سے ریلیف ملنے کاقوی امکا ن ہے۔تجاوزات کیخلاف آپریشن پرکچھ حلقے توشاداں وفرحاں نظرآرہے ہیں کہ حکومت نے سرکاری اراضی واگزار کروائی ہے مگراس سے بیروزگاری میں ازحداضافہ دیکھنے کومل رہاہے جس سے گورنرراج لگانیوالی جماعتوں یعنی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی مقبولیت کا گراف زوال پذیرہے۔پی ٹی آئی توگورنرراج کیخلاف کوئی خاص مزاحمت نہ کرسکی جس سے اس کی مقبولیت کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے اورصوبے میں عام تاثریہی ہے کہ یہ مقبولیت ”کی بورڈوائیرز“کی مرہون منت تھی۔وزیراعلیٰ،سپیکر اورصوبائی صدر سمیت درجنوں کارکنان گرفتارکئے گئے ہیں جن تک رسائی بھی ممکن نہیں۔پی ٹی آئی نے ان گرفتاریوں اورتین ایم پی اوکے خلاف پشاورہائی کور ٹ سے رجوع کیاجہاں سے ریلیف فراہم کیاگیامگرحکومت نے اسکے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیاجہاں حکومتی مؤقف کو پزیرائی بخشی گئی اورہائیکورٹ کوتین ایم اواورگورنرراج کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کرنے سے روک دیا گیا۔ جس پرصوبے کے بار کونسلزنے ایک روزہ عدالتی بائیکاٹ کیااوروفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کیلئے درخواست دائرکردی۔وفاقی آئینی عدالت نے نہ صرف اپنے 5 نومبرکے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے پشاورہائیکورٹ کوآرٹیکل199کے تحت گورنرراج اورایمرجنسی کے سوادیگر مقدمات سننے کی اجازت دے دی بلکہ پشاوربارکونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی منظورکرلی تاہم آرٹیکل232,234,245 اور3ایم پی او سے متعلق معاملات اس سے مستثنیٰ ہونگے۔آئینی عدالت نے5نومبرکوصوبائی حکومت سے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے جواب میں صوبائی حکومت نے مؤقف اپنایاکہ پورے خیبرپختونخوامیں کسی استثنیٰ کے بغیرسول انتظامیہ کی معاونت کیلئے افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیرہے،فی الحال کسی علاقے سے افواج واپس بلانے یاتعیناتی ختم کرنے کاکوئی ارادہ نہیں،صوبے میں سول انتظامیہ،قیمتی انسانی جانوں،سرکاری املاک اوراہم تنصیبات کاتحفظ یقینی بناناہے۔پی ٹی آئی چیئرمین گوہرخان نے مذکورہ فیصلے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ آئینی عدالت نے اپنے 5نومبرکے حکم میں ترمیم کی ہے تاہم اس ترمیم شدہ حکم سے بھی ہمیں مایوسی ہوئی،ہم عدالت سے استدعاکرنے آئے تھے کہ پشاورہائیکورٹ کوزیرسماعت کیسزپرفیصلہ کرنے دیاجائے،تین ایم پی اوکے تحت گرفتار دیگرافرادکی ضمانت کی درخواستوں پربھی سماعت ہونی چاہئے،کسی بھی قانون کے تحت فردکی آزادی سلب ہوتواسے حصول انصاف کیلئے عدالتی شنوائی کاحق حاصل ہوناچاہئے،لوگوں کوجیل میں رکھنااور انصاف کیلئے عدالتی فورم سے محروم کرنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ہرماہ90کلوگرام سونانکالاجاتارہا،80فیصدرقم افغانستان منتقل،پاکستان مخالف استعمال کاانکشاف
سیاسی جماعتوں کی جانب سے صوبائی وسائل اورمعدنیات پرسیاست چمکانے کاسلسلہ دوام پذیرہے۔11نومبرکوکوہاٹ میں غیرقانونی ماءئنگ کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پرفائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی سمیت10 پولیس اہلکارشہیدہوگئے تھے جبکہ دہشتگردو ں کیخلاف جوابی کارروائی کے دوران18خوارج کوہلاک کیاگیاتھا۔صوبے میں غیرقانونی مائننگ کے حوالے سے پہلے بھی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں مگراس واقعے کے بعدگورنرکی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس نے سونے کی کان کنی کے تمام لیززمعطل اورمنسوخ کرنیکا اعلان کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کوایک ہفتے کے اندرتمام سائٹس خالی کرنے کے احکامات جاری کردئے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے میڈیاکو بریفنگ کے دوران بتایاکہ غیرقانونی کان کنی میں سابق وزیرقانون آفتاب عالم،ممبرقومی اسمبلی شہریارآفریدی،سینیٹرخرم ذیشان،پیپلزرٹی کے سنیئرنائب صدر امجدآفریدی اورمعذول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی نویدآفریدی سمیت12سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔گورنرکے مطابق کوہاٹ سے ماہانہ90کلوگرام تک سونانکالاجارہاتھاجس سے حاصل ہونیوالی آمدن کا80فیصدافغانستان منتقل کیاجاتاتھااوریہ رقم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں استعمال ہورہی تھی۔معذول وزیرقانون آفتاب عالم نے گورنرکے الزام کومستردکرتے ہوئے کہاکہ سیاست دلیل اور کارکردگی سے کی جاتی ہے الزمات اورذاتی انتقام سے نہیں۔گورنراپنے الزام کاثبوت پیش کریں ورنہ الزامات واپس لیکرمعذرت کریں، بصورت دیگرانکے خلاف قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہوں۔امجدآفریدی نے بھی اپنی صفائی کیلئے سوشل میڈیاپرسرگرم ہیں۔ گورنرکوپیش کی جانیوالی رپورٹس کے مطابق کوہاٹ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کے ذریعے ماہانہ90کلوگرام سونانکال کرہرماہ تقریباً4 ارب20کروڑروپے حاصل کئے جارہے تھے۔اس غیرقانونی سرگرمی میں تقریباً3ہزارایکسیویٹرز،1600ڈمپرز،اور200ہیوی لوڈرزاستعمال ہورہے تھے۔اس تمام غیرقانونی دھندے کوبندکردیاگیا اور مقررہ مدت کے بعدبھی کام جاری رکھنے والوں کی مشینری ضبط اورانکے خلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دیاگیاہے۔حکومت نے سونے کی غیرقانونی کان کنی میں مبینہ سیاسی وانتظامی سرپرستی اوردہشتگرد و ں کومالی معاونت فراہمی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پشاورہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس اسداللہ خان چمکنی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کردیاہے جوکوہاٹ،کرک اورنوشہرہ میں غیرقانونی مائننگ کی تحقیقات کرکے اپنی سفارشات گورنراورمشاورتی کونسل کوپیش کریگا۔
سابق وزراتیمورسلیم جھگڑا،کامران بنگش اورعرفان سلیم3ایم پی اوکے تحت ہائیکورٹ سے گرفتار
پشاورہائیکورٹ کی جانب سے 9مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے دوسابق صوبائی وزراتیمورسلیم جھگڑااورکامران بنگش جبکہ پشاورریجن کے صدرعرفان سلیم کی عبوری ضمانتیں منظورکرنے کے باوجودپولیس نے ان تینوں کو3ایم پی اوکے تحت گرفتارکرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں راہنماؤں کی ضمانت درخواستوں پردلائل مکمل ہونے کے بعدمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں۔جس کے بعدپولیس نے انہیں گرفتارکرنیکی کوشش کی تاہم وکلاپولیس کے راستے میں حائل ہوگئے۔جس پرپولیس نے کچہری کے تمام داخلی وخارجی راستے بندکردیئے۔وکلاکچہری کے دروازے توڑکرہائیکورٹ میں داخل ہوگئے۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں کومنظورکرتے ہوئے انہیں دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔مگرپولیس نے تینوں راہنماؤں کوطویل مذاکرات کے بعد 3ایم پی اوکے تحت گرفتارکرلیا۔


