جی او سی نائن ڈویژن کی یوتھ انٹریکٹیو سیشن میں شرکت، نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے پروپیگنڈوں سے دور رہنے کی ہدایت۔سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام ضلع کرم کے علاقے پارہ چمکنی کے نوجوانوں کے لئے ہیڈ کوارٹر نائن ڈویژن میں یوتھ انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔انٹریکٹیو سیشن میں جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔انٹریکٹیو سیشن میں جی او سی نے شرکاء کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کے کردار، نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے کیلئے موثر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔نوجوانوں نے علاقے میں قیام امن اور فلاح و بہبود کے اقدامات کیلئےسیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا اور علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ جی او سی نے نوجوانوں کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا پاک فوج ملک اور قوم کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مستقبل میں بھی کھڑی رہے گی۔