نگران صوبائی حکومت کا اہم اقدام بنوں اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ

اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نگران صوبائی حکومت کا اہم اقدام/بنوں اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں  تقریب کا انعقاد ہوا۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اکنامک زون کا با ضابطہ افتتاح کردیا۔ وزیر علیٰ نے اس موقع پر اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز بھی تقسیم کیے۔ 415 ایکڑ رقبے پر محیط اس اکنامک زون میں 265 چھوٹی بڑی صنعتیں قائم ہونگی۔

اس اکنامک زون میں تقریباً 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس زون سے ملازمتوں کے 16 ہزار بلاوا سطہ اور 48 ہزار بلواسطہ مواقع پیدا ہونگے۔ بنوں اکنامک زون صوبے کا 14واں اکنامک زون ہے۔ بنوں اکنامک زون صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، بنوں اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ ترقی کی علامت ہے جس سے اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، یہ اکنامک زون نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ دیگر صوبوں اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے بھی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ جنوبی اور ضم اضلاع کی پسماندگی کو دور کرنا اور انہیں ترقی کے میدان میں آگے لانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ نگران حکومت ان پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نگران وزیر اعلی

اس اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ پر اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محل وقوع کے لحاظ سے بنوں اکنامک زون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ اکنامک زون جنوبی اضلاع اور ملحقہ ضم اضلاع کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سید ارشد حسین شاہ

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket