غیرقانونی اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کاروائیاں جاری

ضلعی پولیس سربراہ نثار احمد خان (PSP) کی ہدایت پر ہنگو پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  حوالہ ہنڈی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او سٹی فیاض خان کو خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے اہم کاروائی کی ہے. ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان (PSP) نے ضلع بھر کو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی چینجرز کا مکمل خاتمہ کرنے کے احکامات دئیے۔  جس پر ایس ایچ او سٹی فیاض خان، ایڈیشنل ایس ایچ او یقین علی خان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے محمد فاروق سکنہ بلیامینہ سے 10لاکھ 34 ہزار 590 روپے برامد کئے۔ ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 5/23ایف آئی اے ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ایف آئی اے ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  ایس ایچ او فیاض خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندھی کریں جو چوری چھپے یہ مکروہ اور غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket