مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) نے سہولیات کی فراہمی میں جدد کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے مریضوں کو وٹس ایپ کے ذریعے لیبارٹری ٹسٹ بھیجنے کی سہولت متعارف کردی. تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے مریضوں کی سہولت کیلئے انھیں وٹس ایپ کے ذریعے لیبارٹری ٹسٹ بھیجنے کی سہولت کا اجراء کردیا ہے. یہ سہولت ہسپتال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب مریضوں کو بیٹھ کر لیبارٹری ٹسٹ کا انتظار کرنے اور ٹسٹ رزلٹ وصول کرنے کیلئے ہسپتال کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے اور انھیں کہیں بھی وٹس ایپ پر لیب ٹسٹ رزلٹس موصول ہوں گے. اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے مریض کو اپنا وٹس ایپ نمبر ٹسٹ کیلئے پیسے جمع کرتے وقت دینا ہوگا جس پر لیبارٹری ٹسٹ کے رزلت بھیجے جائیں گے. ایم ایم سی ریڈیالوجی میں بھی ای ریپورٹنگ کی سہولت متعارف کرانے کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے جس سے سٹی سکین اور ایم آر آئی رپورٹس انٹرنیٹ کے ذریعے کہیں بھی دیکھیں اور ڈاون لوڈکی جا سکیں گے.