گورنر خیبرپختونخوا سے نیشنل لیکروس وویمن چیمپئن شپ فاتح ٹیم اور عہدیداروں سے ملاقات

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے نیشنل لیکروس وویمن چیمپئن شپ جیتنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم اور عہدیداروں سے ملاقات کیں۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی بھی موجود تھے۔ لیکروس وویمن ونر ٹیم نے گورنر سے ٹرافی وصول کی، گورنر اور میئر کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ پی ایل ایف عہدیداروں اور فاتح ٹیم کو گورنر ہاؤس کا دورہ کرایا گیا۔

مجھے فخر ہے کہ ہماری بچیاں بھی تعلیم اور کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں، کھیلوں کے میدانوں کو آباد دیکھنا ہمیشہ سے مشن رہا ہے، چیمپئن شپ جیتنے والی خیبرپختونخوا ٹیم نے سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نگران صوبائی حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ایسے بچے بچیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں، یہ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔  گورنر حاجی غلام علی

پی ایل ایف عہدیداروں نے گورنر اور میئر پشاور کو آفیشل کٹ و شیلڈز پیش کیں۔ گورنر ہاؤس میں مدعو کرکے گورنر نے عوامی ہونے کا ثبوت دیا۔ ہمیں صرف سرپرستی چاہیے، بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک کے لیے میڈلز جیت کر لائینگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket