خاصہ دار بھی پینشن کے حقدار

صوبائی محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا پولیس کی سفارشات پر جاری مراسلہ میں قرار دیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی پینشن کے حقدار تصور ہونگے.
تفصیلات کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد سابقہ لیویز اور خاصہ دار خیبر پختونخوا پولیس میں ضم کر دئیے گئے تھے۔واضح رہے کہ انضمام سے قبل خاصہ داروں کی پینشن کی بجائے اُنکے بیٹے کو ملازمت دی جاتی تھی۔ صوبائی پولیس میں انضمام کے بعد سابقہ خاصہ دار پولیس میں 10سال سے کم مدت ملازمت کی وجہ سے پینشن کے حقدار نہ ٹھہرتے تھے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا جناب اختر حیات خان نے ضم خاصہ داروں کو پینشن کی فراہمی کے اس دیرینہ مطالبہ کے پیش نظرسنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز اول خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔جن کی سفارشات پر سمری صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی۔جس پر محکمہ داخلہ صوبہ خیبر پختونخوا نے اس مسئلے کی اہمیت کو مد نظررکھتے ہوئے مروجہ قوانین کے تحت تمام ضم اہلکاروں کو پینشن دینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت کے اس مراسلے کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے خاصہ دار اب پینشن کے اہل ہونگے۔اس فیصلے سے ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔انسپکٹر جنرل اختر حیات خان نے صوبائی محکمہ داخلہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پینشن کے حصول کوضم اضلاع کی پولیس کیلئے خوش آئند قرار دیا اور مبارکباد دی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket