عسکری قیادت کا 11 ویں برسی پر قومی ہیرو ایم ایم عالم کو خراج تحسین

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت عسکری قیادت نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور ایم ایم عالم کی 11 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔ائیر کموڈور ایم ایم عالم کا ایک منٹ میں 5 طیاروں کو مار گرانے کا ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر رہا ہے۔ائیر کموڈور ایم ایم عالم نے جنگ کے دوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔اس جنگی ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر ستارہ جرأت سے نوازا گیا تھا۔ایم ایم عالم طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو کراچی میں وفات پا گئے تھے۔سروسز چیفس جنرل عاصم منیر، ائیر مارشل ظہیر بابر سندھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی ائیر کموڈور محمد محمود عالم کو خراج تحسین پیش کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket