محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مئی سے نومبر تک انفلوئنزا کے ایک لاکھ تیس ہزار کیسز سامنے آئے۔ وائرس سے متاثرہ اضلاع میں صوبائی دارلخلافہ پشاور22 ہزار کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔6 ماہ کے دوران مانسہرہ میں 14 ہزار ،صوابی 16ہزار، سوات 5ہزار ، ہنگو8 ہزار جبکہ مردان میں 10 ہزار کے قریب افراد انفلوئنزا سے متاثر ہوئے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں خشک موسم کی وجہ سے انفلوئنزا وائرس پھیل گیا ہے۔شہری احتیاطی تدابیر اپنائے۔ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سنیٹائزر استعمال کریں۔بیمار ہونے کی صورت میں ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔
